Tandoori Moti Tikka Recipe In Urdu - Recipe No. 6927

تندوری موتی تکہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6927

Tandoori Moti Tikka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو(بون لیس)
2 کالا زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
3 کالی مرچ تین چوتھائی چائے کا چمچ(کُٹی ہوئی)
4 چیڈر چیز تین کھانے کے چمچ(کدو کش)
5 فریش کریم دو کھانے کے چمچ
6 انڈے کی سفیدی ایک عدد(پھینٹی ہوئی)
7 مکھن دو کھانے کے چمچ
8 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
9 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
10 ہری مرچ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
11 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
12 نمک ایک چائے کا چمچ
13 دہی چار کھانے کے چمچ
14 اسکیورز حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بون لیس کیوبز پر کالا زیرہ،کُٹی کالی مرچ،چیڈر چیز،فریش کریم اور پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی ڈال دیں۔
  2. 2 ساتھ ہی مکھن،گرم مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ،پسی ہری مرچ،لیموں کا رس،نمک،اور دہی لگا کر رکھ دیں۔
  3. 3 پھر انہیں اسکیور میں لگا کر ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں بیس منٹ بیک کر لیں۔
  4. 4 تیار ہونے پر اوون سے نکال کر گرم گرم شروع کریں۔

(464) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Seekh Kabab And Chicken Tikka - مزید چکن سیخ کباب اور چکن تکے

Urdu cooking recipe of Tandoori Moti Tikka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tandoori Moti Tikka is a Chicken Seekh Kabab And Chicken Tikka, and listed in the Tikka Chicken and Seekh Kebab. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.