Tarkay Wali Mutton Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7381

Tarkay Wali Mutton Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Tarkay Wali Mutton Biryani is a famous dish in this region. You can read here Tarkay Wali Mutton Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tarkay Wali Mutton Biryani. You can know the complete method to make Tarkay Wali Mutton Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Tarkay Wali Mutton Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tarkay Wali Mutton Biryani below.

تڑکے والی مٹن بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7381

Tarkay Wali Mutton Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت 1/2 کلو

2 دہی 1/2 پاؤ

3 ادرک‘لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے

4 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

5 دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

6 سرخ مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ

7 جائفل جاوتری پیسٹ 1 چائے کا چمچہ

8 نمک حسب ذائقہ

9 ہری مرچ 8 عدد (پیس لیں)

10 ٹماٹر (بلینڈ کر لیں) 1/2 پاؤ

11 سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچے

12 چاول 1/2 کلو

13 زردے کا رنگ 1 چٹکی

14 ثابت گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ

تڑکے کیلئے اجزاء:

1 تیل یا گھی 1 کپ

2 پیاز 1 عدد

3 سفید زیرہ 1 چائے کا چمچہ

4 ثابت لال مرچ 5 عدد

5 کڑی پتہ 4 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت میں دہی‘ادرک لہسن پیسٹ‘ہلدی‘پسا دھنیا‘سرخ مرچ‘نمک‘جائفل جاوتری پیسٹ‘پسی ہری مرچ اور دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔تیز آنچ کر کے پانی خشک کر لیں اور اُتار لیں۔
  2. 2 4 کھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر اور سرکہ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے اور تیل اوپر آ جائے تو اُتار لیں۔
  3. 3 چاول دھو کر بھگو دیں۔چاول میں نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی اُبال لیں۔اب بریانی کی تہہ لگائیں۔پہلے پیندے کو تیل سے گریس کر لیں تاکہ چاول نہ لگیں۔
  4. 4 آدھے چاول ڈال کر گوشت ڈالیں اس کے اوپر ٹماٹر کا مصالحہ ڈالیں اس کے اوپر باقی چاول ڈال دیں‘زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
  5. 5 اب تڑکے کیلئے تیل یا گھی گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کریں اس میں سفید زیرہ‘ثابت لال مرچ اور کڑی پتہ ڈال کر چاولوں پر تڑکہ لگا دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
  6. 6 10 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  7. 7 اچھی طرح مکس کر کے رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

(2476) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice

Urdu cooking recipe of Tarkay Wali Mutton Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tarkay Wali Mutton Biryani is a Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice, and listed in the Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.