Thai Coconut Curry Recipe In Urdu - Recipe No. 7007

تھائی کوکونٹ کری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7007

Thai Coconut Curry Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کوکونٹ ملک دو پیالی
2 بیسن دو کھانے کے چمچ
3 چکن 200 گرام
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
6 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 ہلدی ایک چائے کا چمچ
10 ثابت لال مرچیں دو سے تین عدد
11 ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
12 ہرا دھنیا حسب پسند
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے کوکونٹ ملک بنانے کے لئے ایک پیالی پسے ہوئے ناریل میں ڈیڑھ پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
  2. 2 چکن کی چھوٹی بوٹیوں کو نمک،لال مرچ،پسا ہوا لہسن اور سرکہ لگا کر میرینیٹ کر لیں۔
  3. 3 کوکونٹ ملک میں بیسن اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کر لیں اور کری میں ڈال دیں۔
  5. 5 جب چکن گل جائے تو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور کری پر بگھار لگا دیں۔
  6. 6 آخر میں کری میں نمک،لیموں کا رس،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 اس منفرد اور مزیدار کری کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(865) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Thai Coconut Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Thai Coconut Curry is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.