Thai Shrimp Soup Recipe In Urdu - Recipe No. 6574

تھائی شرمپ سوپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6574

Thai Shrimp Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 جھینگے 200گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
4 یخنی تین پیالی
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
7 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
8 کری پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
9 لیموں دو عدد
10 کوکونٹ ملک ایک پیالی
11 بے بی کارن چار سے چھ عدد
12 تلسی کے پتے چھ سے آٹھ عدد
13 ہرادھنیا آدھی پیالی
14 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
15 پانی ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1جھینگوں کو صاف دھو کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں،پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور ادرک کو چھیل کر کچل لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں یخنی،ایک پیالی پانی،براؤن شوگر،ادرک اور گرمی پیسٹ شامل کردیں۔
  4. 4 ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے جھینگے ڈالیں اور پانچ سے چھ منٹ یا جھینگوں کی رنگت تبدیل ہونے تک پکالیں۔
  5. 5 پھر اس میں کوکونٹ ملک،چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے بے بی کارن ،تلسی کے پتے،سویا ساس اور لیموں کا رس ڈال دیں۔دو سے تین ابال آنے تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔

(753) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Shrimp Soup And Seafood Soup - مزید شرمپ اور سی فوڈ کے سوپ

Urdu cooking recipe of Thai Shrimp Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Thai Shrimp Soup is a Shrimp Soup And Seafood Soup, and listed in the shrimp soup aur seafood soup. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.