Tikka Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6207

Tikka Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Tikka Biryani is a famous dish in this region. You can read here Tikka Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tikka Biryani. You can know the complete method to make Tikka Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Tikka Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tikka Biryani below.

تکہ بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6207

Tikka  Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغ کا گوشت نصف کلو گرام(بغیر ہڈی کا)

2 چاول نصف کلوگرام (بھگولیں )

3 ہلکے سبز ٹماٹر چار عدد

4 ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ

5 نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ

6 سفید زیرہ دو چائے کے چمچے(کوٹ کر بھون لیں )

7 پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ

8 لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ

9 کریم ایک کپ

10 سبز الائچی چار عدد

11 زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ

12 کیوڑہ ایک چائے کا چمچہ

13 پود ینہ ایک گٹھی

14 تیل نصف کپ

15 دہی ایک کپ

16 مکھن ایک چھٹا نک

17 کوئلہ ایک ٹکڑا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک برتن میں گوشت ڈال دیں ۔
  2. 2 اب اس میں نمک، دہی، کریم، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ، سرخ مرچ ،الائچی ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں ۔
  3. 3 تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
  4. 4 فرائی پان میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
  5. 5 جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں ۔
  6. 6 ایک علیٰحدہ برتن میں مکھن گرم کرکے اس میں پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں ۔بعدازاں پانچ ڈال کر ڈھک دیں ،یہاں تک کہ چاول اچھی طرح اُبل جائیں ۔
  7. 7 اب اس میں گوشت ڈال دیں ۔
  8. 8 اوپر سے پودینہ ،کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  9. 9  آخر میں کوئلے سے دم دیں ۔
  10. 10 مزیدار ملائی تکہ بریانی تیار ہے ۔رائتے کے ساتھ پیش کریں ۔

(5880) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chicken Rice And Chicken Chawal

More Recipes

Urdu cooking recipe of Tikka Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tikka Biryani is a Chicken Rice And Chicken Chawal, and listed in the murgh rice and murgh chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.