Tikka Irani Recipe In Urdu

ایرانی تکہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Tikka Irani , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tikka Irani is a Irani Food, and listed in the iran food. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Tikka Irani  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

180 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو (پسندوں کی طرح پارچے)
2 گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چوتھائی کا چمچ
3 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
4 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
5 پیاز ایک عدد (لچھے دار کاٹی ہوئی)
6 نمک حسب ذائقہ
7 لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
8 سرکہ آدھا کپ
9 خشک انجیر ایک عدد (باریک پیس لیں)
10 کاجو چار عدد (باریک پیس لیں)
11 ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
12 تیل آدھا کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالے میں لیموں کا رس، گرم مصالحہ پاؤڈر، کاجو، دھنیا پاؤڈر ، ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
  2. 2 فرائی پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو تل کر نکال لیں اور اسی تیل میں تیار کردہ مکسچر، نمک اور لال مرچ ڈال کر تین منٹ تک بھونئے اور اس میں ٹماٹر کچیپ بھی شامل کر دیں
  3. 3 ساتھ ہی تلی ہوئی پیازبھی اس میں ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں اور مصالحہ مکس کر کے چولہے سے اتار لیں
  4. 4 گوشت کے ٹکڑے کو اچھی طرح دھو کر سر کہ میں بھگو دیں اس کے بعد سرکہ سے نکال کر ان پارچوں میں فرائی کیا ہوا مصالحہ مکس کر دیں
  5. 5 اچھی طرح مکس کر کے چار گھنٹے کیلئے فریج میں میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں
  6. 6 اس کے بعد کوئلے دہکا کر گوشت کے پارچوں کو سیخ میں پرو لیں اور کوئلوں پر سینک لیں
  7. 7 برش کی مدد سے ہلکے ہلکے آئل لگا دیں
  8. 8 مزیدار ایرانی تکے تیار ہیں
  9. 9 پودینے اور کیری کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں

متعلقہ پکوان

(4976) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Irani Food - مزید ایرانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب