Tikka Keema Recipe In Urdu

تکہ قیمہ بنانے کی ترکیب

Tikka Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ (ہاتھ کا کٹا ہوا) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 تکہ مصالحہ چار کھانے کے چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 دہی ایک پیالی
7 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
8 ہری مرچیں تین سے چار عدد
9 ہرا دھنیا حسب پسند
10 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،ادرک لہسن،تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس سے قیمے کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 دہکتے ہوئے کوئلے کو قیمے کے درمیان میں رکھ کر ڈھک دیں۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں قیمے کو (کوئلہ نکال کر)ڈال دیں۔
  5. 5 درمیانی آنچ پر اتنی دیر کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے ،اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

(754) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

Urdu cooking recipe of Tikka Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tikka Keema is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.