Tikka Vegetable Recipe In Urdu

تکہ ویجی ٹیبل بنانے کی ترکیب

Tikka Vegetable Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت (چھوٹی بوٹیاں) 1/2کلو
2 ادرک‘لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچے
3 پپیتا پیسٹ 2کھانے کے چمچے
4 لال مرچیں(کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
5 نمک حسب ذائقہ
6 لیموں کا رس 2چائے کے چمچے
7 مٹر(تلے ہوئے) 1/2 کلو
8 آلو(تلے ہوئے ) 1/2کلو
9 گاجر(تلی ہوئی) 2عدد
10 سیاہ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
11 چاول 1/2کلو(اُبلے ہوئے نمک ڈال کر)
12 تیل 4کھانے کے چمچے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    سب سے پہلے گوشت کی بوٹیوں میں کُٹی ہوئی لال مرچیں‘نمک‘لیموں کا رس اور سیاہ مرچ پاؤڈر لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔
  2. 2 گوشت گل جائے تو اس کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اب لیموں کا رس‘مٹر‘ آلو اور گاجر کو اسی فرائی پین میں ایک بار پھر فرائی کریں اُوپر سے نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں اس کو بھی پلیٹ میں نکال لیں ۔
  3. 3 پہلے سے اُبلے چاول کوڈش میں نکال کر ایک طرف تکہ بوٹی رکھیں اور اس کے برابر میں فرائی سبزیاں رکھیں مزیدار تکہ ویجی ٹیبل رائس تیار ہو جائیں تو مزے سے کھائیں۔

(507) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Vegetables - مزید چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہ

Urdu cooking recipe of Tikka Vegetable, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tikka Vegetable is a Chicken Vegetables, and listed in the Chicken aur Sabzi. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.