Til Wali Murghi Recipe In Urdu - Recipe No. 6587

تِل والی مرغی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6587

Til Wali Murghi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
6 پیاز چار سے چھ عدد
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 سویا ساس تین کھانے کے چمچ
10 ٹماٹر دو عدد
11 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 باریک ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1باریک ہری مرچوں میں بھنا ہوا زیرہ اور لیموں کا رس ملا کر پیس لیں،اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچیں اور سویا ساس ڈال کر ملا لیں۔
  2. 2 چکن کو صاف دھو کر تیار کئے گئے مصالحے سے میرینیٹ کرلیں اور فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 تین سے چار پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز،ٹماٹر اور لمبائی میں کٹی ہوئی بڑی ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 سبزیاں ہلکی سی نرم ہو جائے تو تل کو ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے چکن میں ڈال دیں اور ملا کر چولہے سے اتار لیں۔

(651) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Til Wali Murghi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Til Wali Murghi is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.