Toffee Samosa Recipe In Urdu

ٹافی سموسہ بنانے کی ترکیب

Toffee Samosa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک عدد
2 آلو ایک عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 چکن پاوٴڈر ایک چائے کاچمچ
6 کٹی ہو ئی کا لی مرچ ایک چائے کا چمچ
7 ہر اد ھنیا دو کھا نے کے چمچ
8 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
9 میدہ دو پیالی
10 سو جی آدھی پیالی
11 اولیو آئل دو کھانے کے چمچ
12 بنا سپتی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بر یسٹ کو صاف دھو کر نمک ،لہسن ،اور لیموں کے رس سے میر ینیٹ کرکے رکھ دیں ۔پھر فرائینگ پین میں  اولیو آئل کر ہلکا ساگرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
  2. 2  آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر اتنی دیر پکا ئیں کہ چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ اسے لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے ریشہ کر لیں اور اس میں ابلا ہوا میش کیا ہوا آلو ، باریک چوپ کیا ہوا ہر ادھنیا ، چکن پاوٴڈ ر اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح
  3. 3 ملا ئیں اور چو لہے سے اتا ر کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں ۔
  4. 4 سوجی اور میدے کو ملا کراس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ بناسپتی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ، پھر ہلکا ہلکا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے سخت گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔
  5. 5 چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر ان کے درمیان میں تیار کی ہوئی چکن کی فلنگ رکھے اور ان کو اس طرح فولڈ کریں کہ ٹافی کی شکل میں آجائے ۔ بناسپتی میں سنہری فرائی کر لیں ۔

(1562) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks - مزید پنجابی سموسے، پکوڑے، کباب اور دیگر سنیکس

Urdu cooking recipe of Toffee Samosa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Toffee Samosa is a Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks, and listed in the Punjabi Samosa, Pakora, Kabab and snacks. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.