Tri Colour Ice Cream Recipe In Urdu

ٹرائی کلر آئس کریم بنانے کی ترکیب

Tri Colour Ice Cream Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

207 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 آم کے قتلے (سیرپ کے ساتھ) آدھاٹِن
2 مینگو آئس کریم دو پیالی
3 ونیلا آئس کریم دو پیالی
4 چاکلیٹ آئس کریم دو پیالی
5 خشک میوہ(کترا ہوا) آدھی پیالی
6 چاکلیٹ (کش کی ہوئی) آدھی پیالی
7 کریم چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کمرے کے درجہ حرارت پر آئس کریموں کو ملائم ہونے دیں
  2. 2 ایک مستطیل ٹِن لیں اور اس میں ونیلا آئس کریم کی موٹی تہہ لگائیں
  3. 3 ادھ جمی ہونے کے لئے فریز کر دیں
  4. 4 ونیلا آئس کریم ادھ جمی ہو جائے تو اس پر خشک میوے چھڑک دیں
  5. 5 پھر اس پر مینگو آئس کریم کی ایک تہہ لگائیں
  6. 6 آئس کریم پر تھوڑا سا مینگو سیرپ انڈیل دیں اور آم کے قتلے پھیلائیں
  7. 7 آئس کریم کو ادھ جمی ہونے کیلئے فریز کر دیں
  8. 8 آئس کریم ادھ جمی ہو جائے تو فریزر سے نکال کر اس پر چاکلیٹ آئس کریم کی ایک تہہ لگائیں اور کترے ہوئے میوے اور کش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کر یں
  9. 9 آئس کریم کو جمنے تک فریز کر دیں
  10. 10 پیش کرنے سے پہلے آئس کریم کے ٹِن کو گرم پانی میں ڈبوئیں اور ٹرانسپیرنٹ ڈش میں نکال لیں
  11. 11 ٹرائی کلر آئس کریم کے سلائس کاٹ کر پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کریں

متعلقہ پکوان

(2128) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Tri Colour Ice Cream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tri Colour Ice Cream is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.