Turkish Potato Kofta Recipe In Urdu - Recipe No. 6677

Turkish Potato Kofta Urdu recipe is available at UrduPoint. Turkish Potato Kofta is a famous dish in this region. You can read here Turkish Potato Kofta recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Turkish Potato Kofta. You can know the complete method to make Turkish Potato Kofta on this page. We will also tell you how long it will take to make Turkish Potato Kofta. Read the recipe, ingredients, and everything related to Turkish Potato Kofta below.

ٹرکش پوٹیٹو کوفتہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6677

Turkish Potato Kofta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 آلو تین عدد درمیانے

3 نمک حسب ذائقہ

4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ

5 پسی ہوئی پیاز آدھی پیالی

6 ٹماٹر کا ساس ایک پیالی

7 چیڈر چیز آدھی پیالی

8 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد

9 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

10 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

11 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

12 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی

13 انڈا ایک عدد

14 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی پیالی

15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1صاف دھو کر خشک کئے ہوئے قیمے میں نمک،لہسن،پیاز،لال مرچ،زیرہ،کالی مرچ،انڈا،ڈبل روٹی کا چورا اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پانچ سے سات منٹ تک ملا لیں۔
  2. 2 پھر اس مکسچر سے لمبوترے سے کوفتے بنا کررکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر موٹے سلائسز کاٹ لیں اور انھیں کوکنگ آئل میں ہلکے سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 کوفتوں کو دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چار سے پانچ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 ٹماٹر کا ساس بنانے کے لئے ایک کھانے کے چمچ مکھن میں ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر بھونیں، پھر اس میں آدھی پیالی چکن کی یخنی اور آدھی پیالی ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں،نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5  چکنی کی ہوئی بیکنگ ڈش میں کوفتوں کو آلو کے سلائسز اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچوں کے ساتھ لگائیں۔
  6. 6 پھر اس کے اوپر ٹماٹر کا ساس ڈال کر 180Cپر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کریں۔آخر میں کش کیا ہوا چیز ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے گرل کر لیں۔

(3415) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka

Urdu cooking recipe of Turkish Potato Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Turkish Potato Kofta is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.