Turkish Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6916

ٹرکش پلاوٴ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6916

Turkish Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول ایک کلو
2 گوشت ایک کلو
3 پیاز ایک پاوٴ
4 گاجر ایک پاوٴ
5 کشمش ایک چھٹانک
6 گرم مصالحہ ایک چمچی
7 گھی ایک پاوٴ
8 نمک حسب ذائقہ
9 انڈے چھ عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کشمش صاف کرکے اور گاجر کے گول گول اور باریک کتلے بنا کر بالکل ہلکی آنچ پر تل لیجیے۔
  2. 2 کچی باسمتی کے چاول صاف کرکے ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجیے پتیلے میں گرم مصالحہ،نمک نصف چمچ،سرخ مرچ،گوشت اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔
  3. 3 جب گوشت گل جائے تو اتار لیجیے اور یخنی انڈے سخت ابال کر قتلے کاٹ لیجیے۔
  4. 4 پتیلی میں گھی گرم کرکے پیاز کتر کر سرخ کر لیجیے پھر گوشت سے علیحدہ کرکے بھون لیجیے اور پتیلے کو اتار لیجیے۔
  5. 5 چاول کا پانی نچوڑ کر پتیلے میں ڈال دیجیے یخنی میں نصف انڈے کی زردیاں حل کرکے ڈال دیجیے درمیانی آنچ پر پکائیے۔
  6. 6 جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں پھیلا دیں ان پر انڈے کی زردی اور سفیدی کے قتلے ڈال کر اوون میں رکھیں۔
  7. 7 دس منٹ بعد اوون سے نکال لیں ڈش میں ڈالیں گاجر اور کشمش کے ساتھ پیش لیجیے ترکی پلاؤ تیار ہے۔

(735) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Turkish Food - مزید ترکی کھانے

Urdu cooking recipe of Turkish Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Turkish Pulao is a Turkish Food, and listed in the turkey food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.