Twinkle Star Recipe In Urdu

ٹوئنکل اسٹار بنانے کی ترکیب

Twinkle Star Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ڈیرھ کپ
2 مکھن ۳ بٹا ۴ کپ
3 کیسٹر شوگر ۱ کپ
4 دہی ( گاڑھا ) ڈیرھ کپ
5 کریم ڈیرھ کپ
6 آئسنگ شوگر ۱ کپ
7 بیکنگ پاؤڈر ۱ چائے کا چمچہ
8 ونیلا ایسنس ۱ چائے کا چمچہ
9 بیکنگ سوڈا ۱ چائے کا چمچہ
ڈیکوریشن کے لیے:
1 سلور بالز ضرورت کے مطابق
2 چیری ۱ عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بیکنگ پاؤڈر ، بیکنگ سوڈے اور میدے کو ایک ساتھ چھان لیں
  2. 2 مکھن اور کیسٹر شاگر کو اتنا بیٹ کریں کہ کریمی ہو جائے
  3. 3 دہی ڈال کر مکس کریں
  4. 4 ایسنس شامل کر کے مکس کریں
  5. 5 اس میں میدہ ڈال کر اتنی دیر فولڈ کریں کہ تمام اجزاء یکجا ہو جائیں
  6. 6 اسٹار شیپ کے گریس کیے ہوئے کیک ٹن میں یہ آ میزہ ڈال کر پہلے گرم اوون میں کیک مکنل تیار ہونے تک ۱۷۵ سینٹی گریڈ پر بیک کریں
  7. 7 کیک کو نکالنے سے قبل ٹوتھ پک سے کیک کو چیک کر لیں کہ مکمل بیک ہو گیا ہے یا نہیں ٹوتھ پک صاف باہر نہ نکلنے کی صورت میں کیک کو مزید بیک کریں
  8. 8 اوون میں سے نکال کر ٹن سے الگ کر کے کیک ٹھنڈا کرلیں
  9. 9 کریم اور آئسنگ شوگر کو کریمی ہونے تک بیٹ کریں
  10. 10 کیک کے اوپر اور اطراف میں یہ آئسنگ اچھی طرح لگا کر اس پر سلور بالز لگائیں
  11. 11 درمیان میں چیری رکھیں اور سرو کریں

(4624) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake - مزید کیک

Urdu cooking recipe of Twinkle Star, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Twinkle Star is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.