Veg Kolhapuri Recipe In Urdu - Recipe No. 6671

کولہا پوری سبزی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6671

Veg Kolhapuri Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پھول گوبھی 200گرام
2 شملہ مرچ ایک عدد
3 سیم کی پھلی 100گرام
4 آلو دو عدد
5 ٹماٹر چار عدد
6 نمک حسب ذائقہ
7 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
8 پیاز ایک عدد
9 ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد
10 بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
11 لونگ دو سے تین عدد
12 چھوٹی الائچی دو سے تین عدد
13 ثابت رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
14 میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
15 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
16 پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچ
17 بادام چار سے چھ عدد
18 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
19 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1رائی،میتھی دانہ،لونگ،الائچی،تل،بادام،ناریل اور ہرا دھنیا ملا کر پیس لیں۔
  2. 2 آلو،پھول گوبھی اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 پھر اسی کوکنگ آئل میں سبزیوں کو ایک ایک کرکے فرائی کرکے نکال لیں اور اس پین میں پسا ہوا لہسن اور پیس کر رکھے ہوئے مصالحے ڈال دیں۔
  5. 5 اچھی طرح بھون کر اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر،نمک،سبزیاں(شملہ مرچ کے علاوہ)اور فرائی پیاز ڈال کر ملائیں۔ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے بارہ منٹ پکائیں۔
  6. 6 پھر اس میں شملہ مرچ اور باریک کٹا ہوا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(705) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gobi Aur Band Gobhi - مزید گوبھی اور بند گوبھی

Urdu cooking recipe of Veg Kolhapuri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Veg Kolhapuri is a Gobi Aur Band Gobhi, and listed in the Cabbage. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.