Vegetable Biryani Recipe In Urdu

سبزیوں کی بریانی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Vegetable Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Vegetable Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Vegetable Biryani Recipe In Urdu

اجزاء:
تیل یا گھی تین کھانے کے چمچے
لہسن (کچلے ہوئے) دو جوے
دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
ہلدی ایک چمچہ
باسمتی چاول آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پنیر (ہلکا فرائی کیا ہوا) 50گرام
کشمش 50 گرام
بڑی پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک گٹھی
لونگیں آٹھ عدد
چھوٹی الائچی چارعدد
گرم مصالحہ حسب ذائقہ
مختلف سبزیاں 225گرام
(خوبصورتی سے کاٹ لیں)
سبزیوں کا سوپ آدھا کلو
خشک میوہ(پستہ، بادام 110گرام
کاجو ،چھلا ہوا کٹا ہوا)
ترکیب:
گھی یا تیل کو ایک پتیلی میں گرم کیجئے ۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ آدھی پیاز نکال لیجئے۔ باقی پیاز میں کچلا ہوا لہسن اور تمام مصالحہ ڈال کر دو تین منٹ بھونیں۔ ایک الگ پتیلی میں کٹی ہوئی سبزیاں دس منٹ تک ابال لیجئے۔ اب پہلے بھیگے ہوئے چاولوں کو اچھی طرح دھو کر اسے مصالحے میں ڈال دیجئے جو آپ نے تیار کیا ہے ۔ مصالحے میں چاول احتیاط سے ملائیے۔ پانچ منٹ تک پکائیے۔ اب اس میں ابالی ہوئی سبزیاں ،نمک اور سبزیوں کا بچا ہوا پانی ملا لیجئے ۔ پھر پتیلی کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیے یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول ایک کنی پر رہ جائیں۔ پھر تما م کٹا ہوا میوہ ،کشمش اور پنیر ڈال کر چالوں کو دم پر رکھ دیجئے۔ کھانے کے لئے پیش کرنے سے پہلے سرخ کی ہوئی پیاز جوپہلے نکال لی گئی تھی چالوں پر ڈال دیجئے۔

متعلقہ پکوان

(4796) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب