Vegetable Rice Shawarma Recipe In Urdu

ویجیٹیبل رائس شاورما بنانے کی ترکیب

Vegetable Rice Shawarma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول کا آٹا ایک پیالی
2 سادہ آٹا دو سے تین کھانے کے چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 خشک خمیر ایک چائے کا چمچ
5 چینی آدھا چائے کا چمچ
6 کھیرا ایک عدد
7 گاجر ایک عدد
8 شملہ مرچ ایک عدد
9 پیاز ایک عدد
10 ہری چٹنی حسب ضرورت
11 ٹماٹو کیچپ حسب پسند
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول کے آٹے میں سادہ آٹا ، نمک ، خمیر ، چینی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور نیم گرم دودھ یا پانی ملاتے ہوئے آمیزہ تیار کرلیں۔
  2. 2 اس آمیزے کو ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں ۔تمام سبزیوں کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔
  3. 3 چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں حسب پسند ہری چٹنی اور کیچپ ملالیں۔
  4. 4 تیار کیا ہوا آمیزہ تھوڑا سا پھول جائے تو اسے اچھی طرح پھینٹ لیں اور نان اسٹک پین میں کوکنگ آئل لگا کرگرم کریں۔
  5. 5 آمیزے کی چھوٹی چھوٹی چپاتیاں بنالیں ۔پھر ان گرم گرم چپاتیوں میں سبزیوں کا مکسچر رکھ کر انہیں کون کی طرح رول کرلیں۔

(502) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Vegetable Rice Shawarma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Vegetable Rice Shawarma is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.