White Vanilla Ice Cream Recipe In Urdu

ونیلا آئس کریم بنانے کی ترکیب

White Vanilla Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ڈیڑھ کلو
ونیلا آئس کریم پاؤڈر تین ٹیبل اسپون
کھویا یا ربڑی ایک پاؤ
چینی حسب پسند
مکھن ایک چھٹانک
ترکیب:
دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ دودھ پک پک کر جب ایک کلو رہ جائے تو ونیلا آئس کریم پاؤڈر کو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں گھول کر دودھ میں ملا لیں۔ کسٹرڈ کی طرح تھوڑی دیر پکا کر مکھن ڈال دیں اور چمچے سے اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ جب مکھن دودھ میں حل ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈاہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں کھویا یا ربڑی ڈال کر مدھانی سے خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب اس دودھ کو آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح بند کر لیں۔ پیچھے دئیے گئے طریقے کے مطابق آئس کریم تیار کر لیں۔ بہت ہی ذائقہ دار آئس کریم ہو گی۔

(3304) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of White Vanilla Ice Cream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. White Vanilla Ice Cream is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.