Chicken Yakhni Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6206

Chicken Yakhni Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Yakhni Pulao is a famous dish in this region. You can read here Chicken Yakhni Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Yakhni Pulao. You can know the complete method to make Chicken Yakhni Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Yakhni Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Yakhni Pulao below.

یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6206

Chicken Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغ (ثابت) ایک عدد

2 ثابت الائچی چار عدد

3 کالی مرچ دس عدد

4 نمک ساڑھے تین چمچے

5 پیاز دو عدد

6 لونگ تین عدد

7 باسمتی چاول ڈھائی کپ

8 گھی پانچ کھانے کے چمچے

9 لہسن دو جوے (کچل لیں )

10 ادرک (کچلی ہوئی) نصف چائے کا چمچہ

11 گرم مسالا نصف چائے کا چمچہ

12 پسی الائچی نصف چائے کا چمچہ

13 عرق گلاب تین کھانے کے چمچے

14 کشمش چوتھائی کپ

15 بادام (فرائی کیے ہوئے) چوتھائی کپ

16 مٹر کے دانے(فرائی کیے ہوئے) ایک کپ

17 اُبلے ہوئے انڈے تین عدد(دو دو ٹکڑے کرلیں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغ ،الائچی ،کالی مرچ ،پیاز، لونگ اور نمک پانی میں ڈال کر چولھے پر چڑھادیں ۔
  2. 2 ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں یہاں تک کہ یخنی بن جائے۔
  3. 3 اب چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔
  4. 4 مرغ باہر نکال لیں ۔
  5. 5 یخنی کم از کم چار کپ ضرور ہونی چاہیے۔
  6. 6 گوشتے کو ہڈیوں سے الگ کرلیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں ۔
  7. 7 چاول اچھی طرح دھولیں ،اور چھلنی میں رکھ کر سوکھنے کے لیے چھوڑدیں ۔
  8. 8 چاول قدرے خشک ہو جائیں تو ایک بڑے برتن یادیگچی وغیرہ میں گھی ڈال کر پیاز بھونیں یہاں تک کہ سنہری ہو جائیں ۔
  9. 9 اب اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر مزید ایک دو منٹ تک بھونیں ۔
  10. 10 اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں ۔
  11. 11 اب چاول شامل کردیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں ۔
  12. 12 اس دوران سوراخ دار چمچے سے مسلسل چلاتے رہیں ۔
  13. 13 اب دیگچی میں گرم یخنی ،گرما مسالا،پسی لائچی ،ڈیڑھ کھانے کا چمچہ نمک، عر ق گلاب، کشمش اور گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح چلائیں ۔
  14. 14 پھر دیگچی کو ڈھک دیں ،اور دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکنے دیں۔
  15. 15  اس دوران ڈھکن نہ ہٹائیں اور نہ ہی چمچہ چلائیں ۔
  16. 16 چاول پک جائیں تو چولھے سے اُتار لیں ۔ڈش میں احتیاط سے نکال لیں ۔
  17. 17 بادام ،مٹر کے دانوں اور انڈوں سے سجا کر پیش کریں ۔

(15865) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chicken Pulao

More Recipes

Urdu cooking recipe of Chicken Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Yakhni Pulao is a Chicken Pulao, and listed in the Murgh Pulao. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.