Zeera Chicken Recipe In Urdu

زیرہ چکن بنانے کی ترکیب

Zeera Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت 1/2کلو
2 سفید زیرہ 3/4چائے کے چمچے
3 ٹماٹر 250گرام(چھلکا اُتار کر پیسٹ بنالیں)
4 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 1عدد(بڑی)
5 ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
6 ہری مرچیں(چوپ کرلیں) 2-3عدد
7 سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
8 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/4چائے کے چمچے
9 ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے
10 گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
11 مکھن 1کھانے کا چمچہ
12 تیل 1/2کپ
13 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں۔
  2. 2 (دھیان رہے کہ زیرہ جلنا نہیں چاہیے)اس میں پیاز ڈال کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 اس میں لہسن‘ادرک پیسٹ شامل کرکے 1منٹ تک فرائی کرنے کے بعد بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مزید2-3منٹ تک پکائیں۔
  4. 4 آنچ سے اُتار کر ہینڈ بلینڈر کی مدد سے مصالحے کو بلینڈ کرکے دوبارہ آنچ پر رکھ کر ہلدی پاؤڈر‘سرخ مرچ پاؤڈر‘نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کریں۔
  5. 5 مکھن شامل کرکے5-10منٹ تک پکانے کے بعد مصالحے بھون لیں۔
  6. 6 (اگر ضرورت محسوس ہوتو تھوڑا پانی شامل کریں)مصالحہ بھون جانے پر گوشت ڈال کر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔
  7. 7 آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر30سیکنڈ کے بعد آنچ سے اُتار دیں۔نان کے ساتھ شروع کریں۔

(486) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Zeera Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Zeera Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.