Aaloo Ki Mili Juli Bhujia Tips in Urdu - Aaloo Ki Mili Juli Bhujia Totkay

آلو کی ملی جلی بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aaloo Ki Mili Juli Bhujia Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھا کلو
گوبھی ایک پیالی
گاجر دو عدد
ٹماٹر دو بڑے
مٹر ایک پاؤ
لال مرچ ایک ٹیبل سپون
لہسن ایک ٹی سپون
زیرہ آدھی چمچی
گھی دو چھٹانک
پیاز دو عدد
ہری مرچیں تین یا چار عدد
ہرا دھنیا مرضی کے مطابق
نمک حسب ضرورت
میتھی کے دانے حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے ساری سبزیوں کو دھو کر کاٹ لیں۔ پیاز کو لچھے دار کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔ جب گھی اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں زیرہ اور میتھی کے دانے ڈالیں۔ جب زیرہ اور میتھی دانے براؤن ہونے لگیں تو ساری کٹی ہوئی سبزیاں ،پیاز، لہسن، نمک اور مرچ ڈال دیں ان سب چیزوں کے ساتھ تقریباََ دو پیالی پانی ڈال دیں اور آنچ دھیمی کرکے دیگچی کو ڈھکنے سے ڈھانک دیں۔ جب سبزی گل جائے تو کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرے دھنیے کی پتیاں باریک کتر کر ڈالیں اور تھوڑی دیر کیلئے دم رکھ دیں پھر دیگچی نیچے اتار لیں پس آلو کی ملی جلی بجھیا تار ہے۔

More From Potato - مزید