Aam Ki Kheer Tips in Urdu - Aam Ki Kheer Totkay

آم کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aam Ki Kheer Recipe In Urdu

اشیاء:
آم نیم پختہ کلو
دودھ دو لیٹر
چینی ایک کلو
ناریل 250گرام
بادام کی گری 10گرام
پستہ 10گرام
زعفران ایک چٹکی
الائچی خورد چھ عدد
کیوڑا حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
آم چھیل کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو کدوکش کیے ہوئے آم ڈال کر پکائیے۔ جب وہ نرم پڑ جائیں تو ان میں چینی اور ناریل ڈال کر پکائیے۔ سارا مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیجئے۔ اور اس میں زعفران کیوڑا میں حل کر کے ڈال دیجئے۔ پھر پلیٹ یا پلیٹوں میں نکال کر اوپر پستہ، بادام اور دانہ الائچی خورد باریک کر کے ڈال دیجئے۔ اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ آم کی بے حد نفیس اور خوش ذائقہ کھیر تیار ہے۔

More From Firni Aur Kheer - مزید