Chatni Aam Meethi Tips in Urdu - Chatni Aam Meethi Totkay

چٹنی آم میٹھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chatni Aam Meethi Recipe In Urdu

اشیاء:
کیری آم (کچے) ایک کلو گرام
ہلدی تھوڑی سی
گھی 250گرام
چینی آدھا کلو گرام
سفید زیرہ دو تولے
کشمش 125گرام
کلونجی دو تولے
سرخ مرچ پچاس گرام
ناریل 125گرام (باریک کٹا ہوا)
ترکیب:
سب سے پہلے آموں کو اچھی طرح سے دھولیں اور اس کے بعد انھیں چھیل کر ان کی پھانکیں کاٹ لی جائیں اور پھر نمک مرچ اور سفید زیرہ ملا کر پیس لیا جائے۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی اچھی طرح سے کڑاکڑالیں اور اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال دیا جائے۔ پانی کا چھینٹا دے کر مصالحہ اچھی طرح سے بھون لیا جائے اور پھر اس پر آم ڈال دئیے جائیں ۔ تھوڑی دیر تک بھون کر اس میں کلونجی ناریل کشمش چینی وغیرہ ڈال کر چمچ ہلاتے رہیں اور دس منٹ تک اسی طرح سے پکائیں ۔ اس کے بعد شیرہ دیکھ لیں کہ خوب اچھی طرح گاڑھا ہو گیا ہے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں ڈال دیں۔ آم کی نہایت ہی لذیذ میٹھی چٹنی تیار ہو چکی ہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید