Achar Tariyan Tips in Urdu - Achar Tariyan Totkay

اچار تریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Achar Tariyan Recipe In Urdu

اشیاء:
تریاں (لہسن کے جوئے) تین کلو گرام
سرخ مرچ 40گرام
رائی 30گرام
نمک حسب پسند
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے لہسن کے جوؤں (تریوں ) کو چھیل لیں۔ اور ان کی دو عدد پھانکیں کر کے ان کو ہلکا سا جوش دے دیں اور اچھی طرح خشک کر لیں اور پھر ان میں رائی سرخ مرچ اور نمک پیس کر ملا دیں۔ سرسوں کے تیل کو گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کر لیں اور اس آمیزیہ میں اس قدر ڈالیں کہ تریاں ڈوب جائیں۔ تین دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں ۔ چوتھے دن قابل استعمال ہو گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین اچار ہو گا۔ مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Pickle - مزید