Achar Kareley One Tips in Urdu - Achar Kareley One Totkay - Tip No. 1235

Urdu Totkay Achar Kareley One اچار کر یلے (Tip No. 1235) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Kareley One Recipe In Urdu

اچار کر یلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1235

اشیا:
کر یلے دو کلو گرام
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
پیاز تین کلو گرام
سرخ مرچ پچیس گرام(پسی ہوئی)
لہسن پچیس گرام
سرخ مرچ بیس عدد(ثابت )
امیچور پچیس گرام
سونف پچاس گرام
دھنیا (ثابت) پچاس گرام
ترکیب:
سب سے پہلے کر یلے میں دھو کر اچھی سے خشک کر لیں اور پھر درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال لئے جائیں ۔ نصف پیاز باریک کاٹ کر اچھی طرح سے تل لیا جائے اور تلی ہوئی پیاز کو ہا تھوں میں مسل لیا جائے۔ اس کے بعد اس میں ثابت سرخ مرچیں کٹی ہوئی بقایاپیاز، لہسن، سرخ مرچ، پسی ہوئی نمک اور تمام مصالحہ جات ملا کر اچھی طرح سے یک جان کر لیں۔ یہ تمام مصالحہ جات کر یلوں میں بھر لئے جائیں اور اوپر سے ان پر دھا گہ لپیٹ دیا جائے۔ اس کے بعد کڑاہی میں تیل کو خوب گرم کر لیں اور یہاں تک کہ تمام جھاگ ختم ہو جائے اور دھواں سا اٹھنے لگے ۔ اب اس تیل میں کریلے ڈال کر تل لئے جائیں لیکن آنچ مدہم رکھی جائے ۔ تھوڑے سا تلنے کے بعد ان کو مدہم آنچ پر گھنٹہ بھر کر کے لئے پکنے دیں ۔ اس دوران وقفے وقفے سے الٹ پلٹ جاری رکھی جائے۔ اسی اثنا ء میں کریلے سرخ اور نرم ہو جائیں۔ ان اچار کویلوں کو زیادہ سے زیادہ آٹھ سے دس دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ تریب کریلے ہیں۔

More From Pickle