Achar Khush Zaiqa Tips in Urdu - Achar Khush Zaiqa Totkay

اچار خوش ذائقہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Achar Khush Zaiqa Recipe In Urdu

اشیاء:
پیاز ایک پاؤ
گاجریں ایک پاؤ(چھوٹی چھوٹی )
چقندر آدھا پاؤ (نرم ہونے چاہیے)
چھولیا (سبز چنے) ایک چھٹانک
سیم کی پھلیاں ایک چھٹانک
لہسن آدھا چھٹانک
سیاہ مرچ پانچ گرام
بڑی الائچی کے دانے پانچ گرام
سبز مرچ پانچ گرام
نمک پانچ گرام
سرکہ ایک کلو
ادرک آدھا چھٹانک
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز گاجر چقندر اور سیم کی پھلیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں اور پھر ادرک، لہسن اور سبز مرچیں کاٹ کر باریک کر لی جائیں ۔ اس کے بعد خشک مصالحہ جات کو اچھی طرح سے پیس لیا جائے۔ اوپر سے سرکہ بھی شامل کر دیا جائے اور چمچ کی مدد سے تمام اشیا ء کو اچھی طرح سے ملا دیا جائے ۔تین چار ہفتوں کے بعد یہ اچار استعمال کے قابل ہو جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت بھر اچار ہے۔

More From Pickle - مزید