Achar Lahsoora One Tips in Urdu - Achar Lahsoora One Totkay

اچار لہسوڑا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Achar Lahsoora One Recipe In Urdu

اشیاء:
لہسوڑے دو کلو گرام
سرخ مرچ 50 گرام
کھٹائی 50گرام
نمک 125گرام
لہسن 50 گرام
کلونجی 25 گرام
شکر کلو گرام
سرکہ اڑھائی گرام(عمدہ قسم )
ترکیب:
ایک کھلے منہ کے برتن میں سرکہ ڈال کر شکر کو اس میں اچھی طرح سے حل کر لیا جائے ۔ اور کپڑے میں اچھی طرح سے چھان لیا جائے۔ اس کے بعد تمام مصالحہ جات کو کوٹ کر شکر اور سرکہ ملے مرکب میں ڈال دیا جائے۔ لہسن چھیل کر ثابت ہی ڈالنا ہو گا۔ اس مرکب کو دھوپ میں رکھ دیا جائے اس کے بعد لہسوڑوں کو پانی میں اچھی طرح سے ابال لیا جائے اور جب اچھی طرح گل جائیں تو اتار کر رکھ لیں۔ پانی نچوڑ کر لہسوڑوں کو دھوپ میں پھیلا دیا جائے اور جب لہسوڑوں خشک ہو جائیں تو ان کے اوپر کی ٹوپیاں اتار دی جائیں اور ان لہسوڑوں کو مصالحے والے سرکے میں ڈال دیا جائے۔ چند دن کے بعد استعمال کیا جائے ۔ برسات کے دنوں میں اچار کو دھوپ میں ضرور رکھا جائے۔ نہایت ہی مزے دار لذت سے بھر پور اچار تیار ہے۔

More From Pickle - مزید