Achar Shalgam Tips in Urdu - Achar Shalgam Totkay

اچار شلجم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Achar Shalgam Recipe In Urdu

اشیاء:
شلجم دس کلو گرام
سرخ مرچ 375گرام
ادرک 250 گرام
نمک 375گرام
رائی 125گرام
گڑ کلو گرام
لہسن 250 گرام(چھیلا ہوا)
ترکیب:
سب سے پہلے شلجم چھیل کر ان کے اچھی طرح سے گول گول قتلے کاٹ لئے جائیں اورپھرایک جوش دے کر ان کو بالکل خشک کر لیا جائے ۔لہسن کے جوؤں کے سوا تمام مصالحہ جات کوٹ کر شلجم کے قتلوں میں ملا دئیے جائیں اور اس کے بعد لہسن کے ثابت جوئے بھی قتلوں میں ڈال دئیے جائیں۔ اب آپ قتلے برتن میں ڈال کر اس کا منہ بند کر دیں اور دھوپ میں رکھ دیں۔ دو یا تین دن تک ایک دو مرتبہ اس برتن کو اس طرح سے ہلا یا جائے کہ شلجم کے تمام قتلے اوپر نیچے ہو جائیں۔ تیسرے دن دو کلو گڑ لے کر اس میں ایک کلو گرام پانی ڈالیں اور اس شیرے کو پانچ چھ جوش دئیے جائیں شیرہ ٹھنڈا کر نے کے بعد ان قتلوں میں ڈال دیا جائے ۔ اور پھر دس دن تک اسے روزا نہ ایک دو مرتبہ ضرور ہلاتے رہیں۔ دس دن کے بعد اچار مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔ نہایت ہی لذیذ اور عمدہ ترین اچار ثابت ہو گا۔

More From Pickle - مزید