Adrak Cholai Tips in Urdu - Adrak Cholai Totkay - Tip No. 2166

Urdu Totkay Adrak Cholai ادرک چولائی (Tip No. 2166) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Adrak Cholai Recipe In Urdu

ادرک چولائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2166

اشیاء:
چولائی کا ساگ ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
ہری مرچیں ایک چھٹانک
ادرک آدھ چھٹانک
مکئی کا آٹا آدھ پاؤ
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ پاؤڈر حسب پسند
مکھن چار چمچ
ترکیب:
پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں ساگ صاف کر کے باریک کاٹ لیں ایک بڑی چھلنی میں ساگ ڈال کر دھو لیں۔ ایک دیگچی میں ایک گلاس پانی نمک ، ساگ اور آدھی ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں۔ درمیانی آنچ پر پکائیں جب ساگ اچھی طرح گل جائے تو مکئی کا آٹا ساگ میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ملائیں۔ ساگ کو حلیم کی طرح گھوٹ لیں۔ اب فرائی پین میں مکھن گرم کر یں گرم مکھن میں ایک عدد پیاز بقیہ ہری مرچیں اور نمک ڈال کر بھونیں پھر اسے ساگ میں شامل کر کے چند منٹ پکائیں۔ چولائی کا ساگ تیار ہے۔

More From Pakistani Sabzi