Adrak Murgh Tips in Urdu - Adrak Murgh Totkay - Tip No. 1532

Urdu Totkay Adrak Murgh ادرک مرغ (Tip No. 1532) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Adrak Murgh Recipe In Urdu

ادرک مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1532

اشیاء:
ثابت مرغ ڈیڑھ کلو
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
ویجی ٹیبل آئل آٹھ کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پسی ہوئی دو چٹکی
ادرک(تازہ) 40گرام
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
مرغ کا وزن کھال اور آلائشوں کے بغیر ڈیڑھ کلو ہو ناچاہئے۔ اسے کھلے منہ کی دیگچی میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ مرغ اس میں ڈوب جائے۔ آدھا ادرک کاٹ کر پسی ہوئی کالی مرچ مرچ اور نمک سمیت اس میں ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی ایک دفعہ ابل جائے تو آنچ دھیمی کر دیں اور دو گھنٹے تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اتار لیں۔ جب یخنی ٹھنڈی ہو جائے تو مرغ کو نکال کر چند منٹ کے لئے فریج میں رکھیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔ اس کے بعد نکال کر اس کے درمیانے سائز کے ٹکڑے کر لیں باقی بچے ہوئے ادرک کو باریک کاٹ لیں اور اسے سرکہ ،سویا سوس، کالی مرچ ،پیاز، آئل اورنمک ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔ پکے ہوئے مرغ کو اس آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح یکجان کر یں۔ ادرک مرغ تیار ہے۔

More From Chicken Aur Sabzi