Alla Abadi Kabab Tips in Urdu - Alla Abadi Kabab Totkay

الٰہ آبادی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Alla Abadi Kabab Recipe In Urdu

اجزاء:
سوکھے لوبیے کے بیج 450گرام
ادرک (کٹی ہوئی) 50گرام
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ (پسا ہوا) حسب ذائقہ
ادرک (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
انڈا(پھینٹا ہوا) ایک
پیاز بڑی (باریک کتری ہوئی) ایک عدد
لہسن (کچلے ہوئے) دس جوے
گھی 100گرام
ہری مرچ(کتری ہوئی) دو
دھنیے کے پتے آدھا چمچہ
لیموں (ٹکڑے کیے ہوئے) دو
ترکیب:
لوبیے کے بیج رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں ۔ صبح کو ان میں سے وہ بیج نکال دیجئے جو سخت رہ گئے ہوں ۔ بیجوں کو آدھی کتری ہوئی پیاز،ادرک (پسا ہوا) لہسن ،نمک اور گرم مصالحے کے ساتھ ابال لیجئے۔
پھر اس میں باقی کتری ہوئی پیاز ،ہری مرچ باریک کٹی ہوئی، ادرک، ہرے دھنیے کے پتے اور پھینٹا ہوا انڈا اچھی طرح ملا دیں۔ ایک کڑھائی میں گھی گرم کر کے ان کبابوں کو آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پر تل لیجئے۔ لیموں کے ٹکڑوں کے ساتھ سجا کر کسی اچھی سی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید