Aloo Anday Tips in Urdu - Aloo Anday Totkay - Tip No. 3229

Urdu Totkay Aloo Anday آلو انڈے (Tip No. 3229) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Anday Recipe In Urdu

آلو انڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3229

اشیاء:
آلو آدھا کلو
گھی آدھا پاؤ
دھنیا، زیرہ سفید حسب منشاء
پیاز آدھا پاؤ
انڈے چھ عدد
نمک مرچ حسب پسند
ترکیب:
آلو چھیل کر ان کے قتلے کر لیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ لیں اور گھی میں بھون کر نکال لیں۔ اس پیاز کو اچھی طرح پیس لیں۔ گھی میں نمک مرچ اور تھوڑا پیاز ڈال کر بھونیں۔ اب آلو کے قتلے ڈالیں۔ آلو جب نیم گل جائیں تو پانی ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ انڈے علیحدہ ابال لیں۔ جب آلو گل جائیں تو انڈوں کے دو دو ٹکڑے کر کے شوربے میں ڈال دیں۔ گرم مصالحہ ڈال کر اتارلیں۔

More From Potato