Aloo Anday Ki Bhujia Tips in Urdu - Aloo Anday Ki Bhujia Totkay

آلو انڈے کی بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Anday Ki Bhujia Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھ کلو
انڈے چار عدد
پیاز آدھ پاؤ
ادرک پندرہ گرام
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
آلو چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اب فرائی پین میں گھی ڈالیں اور آلو ڈال کر ہلکی آنچ پر تلتے جائیں۔ یہاں تک کہ آلو چپس کی طرح ہلکے سرخ ہو جائیں اور گل جائیں۔ اب اس میں ادرک اور پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی انڈے توڑ کر پھینٹ کر ڈال دیں اور جلدی جلدی چمچ چلائیں تاکہ بھجیا کی طرح ہو جائے۔ گھی چھوڑنے پر اتار لیں۔ یہ بھجیا بہت لذیذہوتی ہے اور دس منٹ میں تیار ہو جاتی ہے۔

More From Potato - مزید