Aloo Methi Two Tips in Urdu - Aloo Methi Two Totkay - Tip No. 2174

Urdu Totkay Aloo Methi Two آلو میتھی (Tip No. 2174) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Methi Two Recipe In Urdu

آلو میتھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2174

اشیاء:
آلو ایک پاؤ
میتھی کے پتے چار پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن کٹا ہوا دو جوئے
تیل تین چمچ
کٹی ہری مرچ ایک عدد
پسی ہلدی تہائی چمچ
ہرا دھنیا کے پتے ایک چمچ
ترکیب:
آلوؤں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، میتھی کو پانی بھرے ایک پیالے میں نمک کی ایک چٹکی کے ساتھ شامل کر لیں اس سے اس کی کڑواہٹ دور ہو جائے گی اب اسے چھان لیں اورکاٹ لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں لہسن کے جوئے اور کٹی ہوئی ہری مرچ ملانے کے بعد میتھی کے کٹے ہوئے پتے بھی ڈال دیں اور ایک منٹ کے لئے تلیں اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈال دیں ساتھ ہی ہلدی اور نمک ملا کر چمچ کی مدد سے اسے دو منٹ کے لئے خوب ملائیں چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں پھر اس میں آلو شامل کرنے کے بعد دھنیے کے پتے بھی ملا دیں۔ اب فرائی پین کو ڈھانپ دیں اور اسے دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ کے لئے پکائیں جب تک کہ آلو نہ پک جائیں۔ اگر آلوؤں کو مزید گلانے کی ضرورت ہوتو فرائی پین میں مزید پانی شامل کر دیں۔

More From Potato