Aloo Ka Bharta Tips in Urdu - Aloo Ka Bharta Totkay - Tip No. 2918

Urdu Totkay Aloo Ka Bharta آلو کا بھرتہ (Tip No. 2918) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Bharta Recipe In Urdu

آلو کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2918

اشیاء:
آلو آدھ کلو
گھی آدھ پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
سیاہ زیرہ ایک ٹی اسپون
ادرک ایک ٹکڑا
نمک، مرچ، حسب پسند
ہرا دھنیا ایک گٹھی
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ہری مرچ دو عدد
امچور ایک ٹی اسپون
ترکیب:
آلو چھیل کر ابال لیں اور سل پر ان کو باریک پیس لیں۔ سل پر پیسنے کے بعد اس میں سیاہ زیرہ ثابت ہی ملا لیا جائے۔ گرم مصالحہ، نمک، سرخ مرچ امچور پیس کر اس میں ملا لیں۔ اب دیگچی میں گھی گرم کر یں اور پیاز اور ادرک کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب دونوں کا رنگ بادامی ہو جائے تو نکال کر رکھ دیں۔ اب اس گھی میں باقی زیرہ ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد مصالحے ملے ہوئے آلوؤں کا بھرتہ بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ بادامی کیا ہوا پیاز اور ادرک بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے بعد اسے اتار لیں۔ نہایت لذیذ اور توانائی بخش بھرتہ حاضر ہے۔

More From Potato