Murabba Aloo Bukhara One Tips in Urdu - Murabba Aloo Bukhara One Totkay

جام آلو بخارا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Aloo Bukhara One Recipe In Urdu

آلو بخارا آدھا کلو گرام(پکا ہوا)
چینی آدھا کلو گرام
ٹاٹری آدھا ٹی سپون
پانی تین پاؤ
سبز الائچی چند عدد دانے
ترکیب:
سب سے پہلے آلو بخارے کو اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور پھر کسی سٹیل کے برتن میں آلو بخارا اور تین پاؤ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب آپ دیکھیں کہ آلو بخارا نرم پڑ گیا ہے تو اتار لیں ۔ کسی پلیٹ میں آلو بخارا نکال کر چھلکے اور گٹھلیاں الگ کر لی جائیں اور گودے کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیا جائے ۔ پھر وہ پانی جس میں آلو بخارا ابالا گیا ہو اس میں آلو بخارے کا گودا الائچی کے دانے اور ٹاٹری ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب پک پک کر پانی کی مقدار آدھی رہ جائے تو چولہے پر سے اتار کر کسی موٹی چھاننی سے اچھی طرح چھان لیا جائے ۔ پھوک کو پھینک دیا جائے اور جوس میں چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی صاف بوتلوں یا پھر مرتبان میں ڈال دیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین صحت بخش جام نوش فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید