Aloo Bukhara Korma(zafrani) Tips in Urdu - Aloo Bukhara Korma(zafrani) Totkay - Tip No. 2990

Urdu Totkay Aloo Bukhara Korma(zafrani) آلو بخارہ قورمہ (زعفرانی ) (Tip No. 2990) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bukhara Korma(zafrani) Recipe In Urdu

آلو بخارہ قورمہ (زعفرانی ) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2990

اجزاء:
ران گوشت (چھوٹی بوٹیاں کروالیں) ایک کلو
بڑی الائچی دو عدد
سونف ایک چائے کا چمچ
لہسن 10سے12جوے
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیاز درمیانی تین عدد
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
گھی ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
بادام 15سے20عدد
زعفران چائے کا چمچ
آلو بخارہ 12سے15عدد
چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد
ترکیب:
گوشت کی بوٹیاں، بڑی الائچی، سونف ، لہسن اور 1چائے کا چمچ نمک ڈال کر تقریباً4گلاس پانی میں ابال لیں۔ جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر یخنی چھان کر گوشت علیحدہ کر لیں۔ اب گھی میں پیاز گولڈن کر یں اور اس میں لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچ نمک، پیاز، لال مرچ، پاؤڈر، بادام، زعفران ڈال کر بھون لیں۔ اب گوشت اور چھوٹی الائچی ثابت ہی ڈال کر بھون لیں اور یخنی ڈال کر پکنے دیں۔ آخر میں آلو بخارہ بھی شامل کر دیں۔ جب ہلکی سی گریوی رہ جائے تو چولہے سے اتارلیں اور گرما گرم چاول یا نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht