Aloo Lagay Champ Tips in Urdu - Aloo Lagay Champ Totkay - Tip No. 553

Urdu Totkay Aloo Lagay Champ آلو لگے چانپ (Tip No. 553) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Lagay Champ Recipe In Urdu

آلو لگے چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 553

اشیاء:۔
چانپ آدھ سیر
آلو آدھ سیر
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
لہسن نوجوے
انڈلے دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ آدھ پاؤ
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:۔
ادرک اور لہسن کو جوے پیس کر ان میں نمک اور مرچیں ملا لیجئے۔ پھر چانیوں پر اس مرکب کا گاڑھا لیپ کر دیجئے اور انہیں کچھ دیر کھلی فضا میں پڑا رہنے دیجئے۔ پھر فرائی پان میں تھوڑا سا گھی ڈال کر اسے گرم کرنے کے بعد چانپ فرائی پین میں بچھا دیئجے اور انہیں ہلکی آنچ پر سکنے دیجئے۔ کچھ دیر بعد انہیں کفگیر سے پلٹ کر اس رخ بھی کچھ دیر تک سینکیے۔ اپنا پانی چھوڑیں گے اور اسی پانی میں گل بھی جائیں گے اس لیے آپ کو فرائی پان میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کسی اور برتن میں آلو ابالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں او ران کے نیچے تیز آنچ کریں۔ برتن کا منہ ڈھانک دیں تاکہ آلو بھاپ سے پک سکیں۔ جب آلو گل جائیں تو چولہے سے اتار کر پانی میں سے نکال لیں اور سل پر پیس کر ان میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچیں ملا لیں۔ اس وقفے میں چانپ گل چکے ہوں گے۔ آپ ان کے دونوں طرف آلو کا یہ بھرتا لیپ دیں اور انڈوں کی زردی اور سفیدی کو پھینٹ کر چانیوں کو ان میں ڈبوئیں اور اوپر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر گھی میں تل لیں آنچ ہلکی رکھیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht