Khush Zaiqa Aloo Cholay Tips in Urdu - Khush Zaiqa Aloo Cholay Totkay

خوش ذائقہ آلو چھولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khush Zaiqa Aloo Cholay Recipe In Urdu

اشیاء:
کابلی چنے آدھا کلو گرام
آلو ایک پاؤ
ٹماٹر آدھا پاؤ
پیاز تین عدد
املی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ضرورت
لیموں تین عدد
میٹھا سوڈا چٹکی بھر
ترکیب:
چنے صاف کر کے رات کو بھگو دیں ۔ چٹکی بھر سوڈا ڈال کر صبح ابال دیں ۔جب اچھی طرح گل جائیں تو اتار لیں اور آلو بھی ابال لیں ۔ پھر ابلے ہوئے آلوؤں کے حسب پسند قتلے کاٹ لیں ۔ اب ایک ڈش میں آلو اور چنے ملائیں اور اس میں نمک مرچ اور بھیگی ہوئی املی شامل کر لیں اور اس کے اوپر پیاز لچھے دار کاٹ کر اور ٹماٹرگول کاٹ کر اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔اوپر سے لیموں نچوڑ دیں۔ چٹ پٹے آلو چھولے تیا رہیں۔مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Potato - مزید