Dum Kaush Aloo Tips in Urdu - Dum Kaush Aloo Totkay - Tip No. 2158

Urdu Totkay Dum Kaush Aloo دم کش آلو (Tip No. 2158) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Kaush Aloo Recipe In Urdu

دم کش آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2158

اشیاء:
آلو چھ عدد
مٹر کے دانے ایک چمچ
ہری متری ہوئی دو عدد
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
لیموں ایک عدد
تیل ایک پیالی
سالن کے اجزاء:
ٹماٹر چار عدد
پیاز ایک عدد
ہلدی آدھ چمچ
پسی سرخ مرچ آدھ چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس دو چمچ
تیل تین چمچ
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل کو گرم کر یں اور اس میں پیاز پتلا پتلا کاٹ کر ہلکا تل لیں جب وہ گلابی ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور ہلدی ، سرخ مرچ، نمک ملا دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب تمام مصالحہ بھن جائے تو اس میں ڈیڑھ پیالی پانی ڈال دیں اور کڑاہی کو آنچ سے ہٹا دیں۔ آلو چھیل کر لمبائی میں دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں چھری کی مدد سے اس کا گودا بیچ سے نکال لیں۔ اس میں کٹی پیاز، مٹر کے دانے، نمک، مرچ اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور یہ سب چیزیں آلو میں بھر دیں ہر آلو کے دونوں ٹکڑوں میں یہ بھر دیں اور آلو کو دوبارہ جوڑ دیں اس کے لئے یا تو دھاگے سے باندھ دیں یا پھر توٹھ پک سے جوڑ دیں۔ اس کے بعد فرائی پین میں تیل ڈالیں اور ان آلوؤں کو تل لیں جب یہ سنہری ہو جائیں تو تیل سے نکال کر تیار سالن میں ڈالتی جائیں، جب سارے آلو تیار ہو جائیں تو سالن کی کڑاہی کدو دوبارہ پکنے کے لئے رکھ دیں، اس کو ڈھانپ دیں تاکہ آلو بھاپ میں پکیں جب دیکھیں کہ آلو نرم ہو گئے تو چولہا بند کر دیں ایک عددلیموں کا رس اس میں نچوڑ دیں اور دوبارہ ڈھانپ دیں م دس پندرہ منٹ بعد یہ دم کش آلو کھانے کے لئے تیار ہوں گے۔

More From Potato