Aloo Ka Halwa 3 Tips in Urdu - Aloo Ka Halwa 3 Totkay

آلو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ka Halwa 3 Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 750گرام
چینی 750گرام
گھی 350ملی لیٹر
الائچی سبز 6عدد
اخروٹ کی گری 50گرام
بالائی 250گرام
کیوڑہ ایک بڑا چمچہ
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
پستہ 20گرام
ترکیب:
آلو دھو کر ابال لیجئے۔ گلنے پر چھلکا اتار لیجئے۔ پھر باریک پیس لیجئے زعفران پیس کر آلوؤں میں ملا دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں چینی اور ایک کلو پانی ڈال کر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ شیرہ گاڑھا ہو جائے اور ایک تار بن جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں پسے ہوئے الائچی کے دانے بھونئے۔ بھن جائیں تو پیسے ہوئے آلو بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے اور ساتھ ہی تیار کی ہوئی چاشنی ڈال دیجئے ۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے۔ دودھ اور چاشنی خشک ہو جائے تو اخروٹ کی گری ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال دیجئے۔ پھر اتار کر چند منٹ کے لئے ڈھک دیجئے۔ طشتری میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ پستے کی ہوائیاں چھڑک دیجئے۔

More From Potato - مزید