Masala Mix Aloo Ka Bharta Tips in Urdu - Masala Mix Aloo Ka Bharta Totkay

مصالحہ مکس آلو کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Masala Mix Aloo Ka Bharta Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 3عدد
پودینہ اور دھنیا 1کھانے کا چمچ کتراہوا
مینگو پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
سیاہ مرچ 1چائے کا چمچ
سرخ مرچ 1عدد کتری ہوئی
سبز مرچ 1عدد کتری ہوئی
مارجریں 4کھانے کے چمچ
ترکیب:
1۔دیگچی میں آلو ڈال کر اتنا ابالیں کے آلومکمل طور پر گل جائیں ۔ان کا چھلکا اتار ئیں اور ہاتھوں سے اچھی طرح مسل کر بھرتہ بنا لیں ۔
2۔ایک چھوٹے پیالے میں مارجریں پودینہ، دھنیا، نمک ،سیاہ مرچ ،سرخ مرچ، سبز مرچ اور بھرتے کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔
3۔سبزیوں یا گوشت کی ڈش کے ساتھ گرماگرم پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 94کیلوریز
چکنائی 5.8گرام
جاذب چکنائی 1.25گرام
کولیسٹرول 0.84ملی گرام
فائبر 0

More From Potato - مزید