Aloo Ki Kachorian Tips in Urdu - Aloo Ki Kachorian Totkay

آلو کی کچوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ki Kachorian Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو ایک کلو(ابال کر بھرتہ بنا لیں)
لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
بھنا سفید زیرہ (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچہ
رائی (موٹی کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
نمک چار عدد
پو دینہ/ہرا دھنیا آدھا ،آدھا کپ
سفید آٹا آدھا کلو
گڑ کھانے کے دو چمچے لے کر شیرہ بنا لیں
اجوائن آدھا چائے کا چمچہ
میٹھا سوڈا تین چوتھائی چائے کا چمچہ
آئل ڈیپ فرائنگ کے لئے
ترکیب:
آلو کے بھرتے میں سارا مصالحہ اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ آٹے میں ساری چیز یں ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ آٹا اتنا نرم ہو کہ ہتھیلی پر آسانی سے پھیل سکے۔ آدھ گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ہتھیلی گیلی کر کے پوری کے پیٹر ے کے برابر آٹا پھیلائیں۔ درمیان میں آلو رکھیں اور ہاتھ گیلا کر کے چاروں طرف سے اٹھا کر پیڑے کو بند کر دیں۔ آہستہ سے دبا کر ذرا پھیلا دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے کچوریاں ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر یں۔ سنہری ہو جائیں پوری کی طرح پھول جائیں تو چھلنی میں جس میں پہلے اخبار یا ٹشو رکھا ہو رکھ دیں۔ دہی کے رائتے یا ہری چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Potato - مزید