Aloo Kay Meethay Katlay Tips in Urdu - Aloo Kay Meethay Katlay Totkay - Tip No. 3465

Urdu Totkay Aloo Kay Meethay Katlay آلو کے میٹھے قتلے (Tip No. 3465) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Kay Meethay Katlay Recipe In Urdu

آلو کے میٹھے قتلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3465

اشیاء:
آلو ایک کلو
کھویا آدھا پاؤ
الائچی خورد آٹھ عدد
بادام، پستہ مقشر ایک ایک تولہ
دودھ کچا ایک کلو
چینی ایک کلو
کیوڑہ عمدہ تین تولہ
گھی خالص ایک پاؤ
ترکیب:
آلو دھو کر دودھ میں ابال لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد چھیل لیجئے۔ اس کے بعد آلوؤں کو بغیر مرچ کے سل پر دودھ ڈال کر پیس لیجئے۔ جب آلو پیس کر تیار ہو جائے تو آلو، کھویا، چینی، الائچیاں، گھی ایک قلعی شدہ پتیلی میں یکجا کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور گھوٹے سے برابر چلاتی رہیں۔ جب ذرا چپ چپا ہو جائے تو گفگیر سے چلانا شروع کر دیں۔ کیونکہ ذرا سخت ہونے پر گھوٹے سے چلانے میں دقت ہونے لگتی ہے۔ جس وقت آلو گھی اچھی طرح چھوڑ دے تو نیچے اتار کر کیوڑہ شامل کر کے سینی میں پھیلا دیجئے۔ اوپر سے بادام ، پستہ کی ہوائیاں چھڑک کر جما دیں اور پھر چاقو سے قتلیاں کاٹ لیں اور خوبصورت سی ڈش میں رکھ کر یہ قتلیاں شام کی چائے کے ساتھ نوش فرمائیں۔ بہت لذیذ ہوں گی۔

More From Potato