Aloo Keema Bharay Kabab Tips in Urdu - Aloo Keema Bharay Kabab Totkay - Tip No. 1548

Urdu Totkay Aloo Keema Bharay Kabab آلو قیمہ بھرے کباب (Tip No. 1548) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Keema Bharay Kabab Recipe In Urdu

آلو قیمہ بھرے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1548

اشیاء:
قیمہ باریک 250گرام
آلو آدھا کلو
گھی 250گرام
بیسن 36گرام
پیاز 125گرام
لہسن چھ جوے
ادرک 30گرام
گرم مصالحہ بارہ گرام
زیرہ سفید 24گرام
دھنیا 24گرام
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ہرا مصالحہ حسب پسند
ترکیب:
پہلے پیاز میں گھی سرخ کر کے نکال لیں پھر لہسن ،ادرک پیس لیں اور گرم مصالحہ گھی پیس لیں۔ اب اس گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں ۔ جب بھن جائے تو اس میں نمک مرچ اور گرم مصالحہ ملا کر بھونیں ۔ اب اسے ذرا سا پانی ڈال کر دم دے دیں۔ خشک ہونے پر اتارلیں اور باریک پیس لیں اور اس میں تلی ہوئی پیاز بھی پیس کر ملا دیں۔ تیار ہونے پر ہرا مصالحہ کاٹ کر اس میں ملا دیں اور اس مرکب کو علیحدہ رکھ لیں۔ پھر آلو ابال کر انہیں پیس لیں۔ اس میں بیسن کو بھون کر ملا دیں اور نمک سرخ مرچ بھی ملا دیں اب ٹکیاں بنائیں اور انکے اندر قیمہ بھرکے رکھ لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کر ٹکیوں پر انڈالگا کر تل کے قیمہ بھرے کباب تیار ہیں۔ مزے سے کھائیں مہمانوں کو پیش کر یں۔

More From Potato