Aloo Keemay Kay Cutlets Tips in Urdu - Aloo Keemay Kay Cutlets Totkay - Tip No. 2151

Urdu Totkay Aloo Keemay Kay Cutlets آلو قیمے کے کٹلس (Tip No. 2151) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Keemay Kay Cutlets Recipe In Urdu

آلو قیمے کے کٹلس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2151

اشیاء:
آلو آدھ کلو
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ چھ عدد
پو دینہ ایک گٹھی
نمک آدھ چمچ
قیمہ باریک ایک پاؤ
لال مرچ پاؤڈر آدھ چمچ
تیل حسب ضرورت
انڈے دو عدد
پیاز ایک عدد
چورا ڈبل روٹی ایک پیالی
ترکیب:
آلو ابالنے کے لئے رکھ دیں۔ دوسرے برتن میں دو یا تین چمچ تیل ڈال کر کٹی ہوئی پیاز کو سنہری رنگت ہو جانے تک تلیں۔ اس میں قیمہ دھو کر ڈال دیں ساتھ ہی ساتھ اس میں تھوڑی سی لال مرچیں اور نمک بھی ڈال دیں۔ اسے تھوڑی دیر تک بھونیں اور پھر ایک پیالی پانی ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔ جب قیمہ تیار ہو جائے تو اس میں دھنیا، ہری مرچ اور پو دینہ باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ آلو ابلنے کے بعد انہیں چھیل کر پیس لیں اور بھرتا سا بنا لیں۔ اس میں نمک اور پسی ہوئی لال مرچیں اپنی مرضی کے مطابق لے کر شامل کر ئلیں۔ اب اس مرکب کو ہاتھ میں لے کر اس طرح پھیلائیں کہ یہ پوری ہتھیلی پر پھیل جائے اور جو قیمہ آپ نے پہلے سے تیار کر رکھاتھا، اس میں سے تھوڑا سا قیمہ لے کر ہتھیلی پر رکھے آلو کے بھرتے کے درمیان میں رکھیں اور اسے دوسرے ہاتھ کی مدد سے کباب کی شکل میں چپٹا کر لیں۔ جب اس طرح سارے کٹلس تیار ہو جائیں تو فرائی پین میں تیل گرم کر یں۔ ایک پیالے میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں اور نمک شامل کر لیں۔ کٹلس کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ان پر ڈبل روٹی کا چورا اچھی طرح لگائیں اور پھر انہیں فرائی پین میں ڈال کر تل لیں۔ یہ کٹلس کسی بھی قسم کی چٹنی کے ساتھ کھانے میں بہت خوش ذائقہ محسوس ہوں گے۔

More From Potato