Keema Bharay Aloo Kay Roll Tips in Urdu - Keema Bharay Aloo Kay Roll Totkay - Tip No. 2471

Urdu Totkay Keema Bharay Aloo Kay Roll قیمہ بھرے آلو کے رول (Tip No. 2471) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bharay Aloo Kay Roll Recipe In Urdu

قیمہ بھرے آلو کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2471

اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
آلو تین پاؤ
پیاز ایک عدد درمیانہ
لہسن سات جوے
ادرک ایک ٹکڑا
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسا زیرہ سفید ایک چائے کا چمچہ
انڈے تین عدد
لیموں کا عرق ایک ٹیبل سپون
بیسن ایک چھٹانک
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
گھی ایک پاؤ
نمک، مرچ، ہرا دھنیا حسب پسند
ترکیب:
دو چمچے گھی میں پیاز سرخ کر لیں۔ قیمہ ڈال کر تھوڑا بھون لیں۔ لہسن، ادرک ، پیس کر ڈال دیں، نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں اور خوب بھون لیں۔ ہرا مصالحہ ڈال دیں ، آدھا چمچہ گرم مصالحہ اور آدھا زیرہ بھی ڈال دیں اور پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ آلو ابال کر، چھیل کر مل لیں اور بیسن بھون کر ملا دیں۔ لیموں کا عرق اور دو انڈوں کی زردی ملا دیں باقی مصالحہ بھی ملا ئیں۔ قیمہ بھر کر آلو کے ایک جیسے رول بنا لیں اور انڈے کی پھینٹی سفیدی میں ڈبو کر اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر فرائی کریں۔گولڈ براؤن ہونے پر اتار لیں۔

More From Fast Food