Aloo Ki Achari Bhujia Tips in Urdu - Aloo Ki Achari Bhujia Totkay

آلو کی اچاری بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ki Achari Bhujia Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو(گول قتلے کاٹ لیں) چھ عدد
تیل تین کھانے کے چمچے
سفید زیرہ چائے کا چمچہ
کڑھی پتے تین عدد
خشک سرخ مرچ(کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
سونف چائے کا چمچہ
لہسن کے جوے تین عدد(باریک چوپ کر لیں)
ادرک (کدوکش کر لیں) چائے کا چمچہ
پیاز (سلائس کاٹ لیں) دو عدد(درمیانی)
تازی ہری مرچ(سلائس کر لیں) ایک عدد
تازی سرخ مرچ ایک عدد(سلائس کر لیں)
کلونجی، میتھی دانہ اور ثابت رائی چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے اس میں زیرہ، کڑھی پتے، خشک سرخ مرچ(کٹی ہوئی) پیاز، کلونجی، رائی، میتھی دانہ، سونف ، لہسن اور ادرک ڈال کر 1منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس پر پیاز ڈال کر 5منٹ کے لئے تل لیں۔ جب سنہری ہو جائیں۔ تو اس میں آلو، تازی سرخ مرچ اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر یں اب اس کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر 7منٹ کے لئے پکائیں اور جب آلو گل جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کر یں۔

More From Potato - مزید