Aloo Ki Barfi Tips in Urdu - Aloo Ki Barfi Totkay - Tip No. 2651

Urdu Totkay Aloo Ki Barfi آلو کی برفی (Tip No. 2651) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ki Barfi Recipe In Urdu

آلو کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2651

اشیاء:
آلو ایک کلو
گھی 100ملی لیٹر
ناریل 50گرام
چینی کلو
بادام گری حسب پسند
پستہ حسب پسند
ترکیب:
آلوؤں کو ابال لیجئے اور چھیل کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ کڑا ہی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ گھی گرم ہو جائے تو آلو ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے جائیے۔ جب آلو ذرا سارنگ بدل لیں تو ناریل باریک پیس کر ڈال دیجئے اور بھونئے ۔ جب آلو اور ناریل اچھی طرح بھن جائیں تو نیچے اتار کر رکھ لیجئے اور ٹھنڈا ہونے دیجئے۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی تیار کر کے اتار لیجئے اور آلو والا آمیزہ اس چاشنی میں ڈال کر دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیجئے اور حسب پسند بادام اور پستہ بھی شامل کر دیجئے۔کسی تھال یا سینی میں تھوڑاسا گھی لگائیے اور تیارشدہ آمیزہ اس میں الٹ کر نہایت صفائی سے ایک جیسا کر دیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو اس کے حسب مرضی ٹکڑے کاٹ لیجئے اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔آلو کی لذیذ برقی تیار ہے۔

More From Potato