Aloo Ki Tarkari Tips in Urdu - Aloo Ki Tarkari Totkay - Tip No. 1926

Urdu Totkay Aloo Ki Tarkari آلو کی ترکاری (Tip No. 1926) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ki Tarkari Recipe In Urdu

آلو کی ترکاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1926

اشیاء:
آلو ایک کلو
گھی 250گرام
نمک حسب ضرورت
زعفران 5گرام
لونگ ،سیاہ مرچ، دار چینی 10,10گرام
مرچ سرخ چائے کے دو چمچے
عرق لیموں 50گرام
دھنیا سبز آدھی گٹھی سویا حسب پسند
ترکیب:
آلوؤں کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ پہلے چند لونگوں سے گھی میں خوشبو کیجئے پھر زعفران ڈال کر گھی کو زرد کر لیجئے۔ اس کے بعد آلو کے قتلے ڈال کر تلیے اور تھوڑا سا پانی اور نمک ڈالیے اور پکائیے۔ جب گل جائیں تو گرم مصالحہ پیس کر ڈالیے اور ہرا دھنیا، لیموں کا عرق ڈال دیجئے اور آگ پر اتنی دیر رکھیے کہ پانی بالکل سوکھ جائے ۔ اتار نے سے کچھ لمحے پہلے سویا کتر کر اوپر ڈال دیجئے نہایت مزیدا ر ہو گی۔

More From Potato